google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حجازکی سرزمین پر عذاب ِ آگ اور اس کی حقیقت - Bloglovers

تازہ ترین پوسٹ

Post Top Ad

ہفتہ، 6 جون، 2020

حجازکی سرزمین پر عذاب ِ آگ اور اس کی حقیقت

حجازکی سرزمین پر عذاب ِ آگ اور اس کی حقیقت






مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا ایمان  ہے کہ قیامت  ہر صورت آنی ہے یہ دنیا  کی زندگی عارضی زندگی ہے  اس کو فنا ہونا ہے ۔ قیامت کب برپا ہو گی عالم الغیب  اللہ رب العزت کے سوا کوئی نہیں جانتا  ہاں جتنا علم اللہ  نے آپ ﷺ  سکھلایا آپ ﷺ کے  ذریعے  قیامت تک آنے والے انسانوں تک کے لئے  وہ  رہنمائی موجود ہے۔ آپ ﷺ نے قیامت کی بہت ساری نشانیاں بیان فرمائی  ہیں۔ ان بہت ساری نشانیوں میں  سے کچھ ظاہر ہو چکی ہیں کچھ وقت کے ساتھ ساتھ ظاہر ہورہی ہیں اور کچھ کو ابھی ظاہر ہونا ہے جو اپنے مقررہ وقت  پر ظاہر ہو نگی۔  قیامت کی بہت ساری چھوٹی نشانیوں میں سے ایک نشانی  ارض حجاز سے اٹھنے والی عظیم  آگ کا ظاہر ہونا بتا یا گیا ہے۔

آپ ﷺ نے بیان فرمایا " کہ ارض حجاز میں مدینہ منو رہ  کے قریب ایک عظیم  آگ ظاہر ہو گی"۔ کچھ مؤرخین نے وثوق سے لکھا ہے کہ یہ آگ ظاہر ہو چکی ہے۔ اس کے ظاہر ہونے سے پہلے کئی سارے زلزلے آئے جو اس کا پیش خیمہ تھے۔

ابن کثیرؒ بیان کرتے ہیں: ارض حجاز سے وہ عظیم آگ ظاہر ہو چکی ہے جس سے بصریٰ اور  شام کے شہر حوران  سے گزرنے والے  اونٹوں کی گردنیں روشن ہوگئی تھیں “نبی کریمﷺ نے اس نشانی کا ذکر کچھ اس طرح سے کیا تھا کہ: "قیامت اس وقت تک ہر گز قائم نہ ہو گی جب تک ارض حجاز سے ایک ایسی آگ ظاہر نہ ہو جائے جس سے بصریٰ کے اونٹوں کی گردنیں روشن ہو جائیں گی"۔

بعض روایات کے مطابق  یہ آگ  ایک ماہ تک جاری رہی اور بعض کے مطابق یہ آگ تین ماہ تک موجود رہی۔ یہ آگ اللہ کی طرف سے ایک عذاب کی صورت میں  نازل ہوئی جس کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے کہ یہ آگ کس قد ر شدید ہو گی جو لوگوں کی نافر مانیوں کے عوض  در پیش آئی ۔کہا جاتا ہے کہ اس آگ اتنی عظیم تھی  کہ مدینہ کی خواتین اس کی روشنی میں سوت کاتا کرتی تھیں۔"

بعض روایات کے مطابق یہ آگ   چار میل لمبی اور چار میل چوڑی  اور ڈیڑھ قامت  گہری وادی میں  بھڑک رہی تھی۔  اس کی حرارت سے  پتھر تیزی سے پگھل جاتے تھے  حتی کہ جو چیز اس آگ کے راستے آتی وہ راکھ کا ڈھیر بنتی چلی جاتی جس پہاڑ سے لاوا باہر  نکل رہا تھا  یہ وادی حرہ میں موجود ہے جو آج کل خاموشی کا لبادہ اوڑھے ہوا ہے اللہ کے حکم سے اس کا آتش فشاں    654 ھ بمطابق 1256 ء میں امڈ کر آیا تھا ۔ اس  سےپہلے زلزلے کے بہت سے جھٹکے اور ہولناک دھماکے سنائی دئیےگئے تھے۔ ریکارڈ کے مطابق اس آگ سے نکلنے والا لاوا تقریبا     52 کلومیڑ کی مسافت تک جا پہنچا اور اس کی حدیں مدینہ کے موجودہ ائر پورٹ کے جنوبی کنارے تک پہنچ گئیں ، پگھلاہوا گرم لاوا ایک ایسے مقام پر آکر رک گیا جہاں سے مدینہ منور ہ صرف   12 کلومیڑ کی مسافت پر تھا، پھر  اللہ کے حکم  سے اس کا  رخ شمال کی جانب ہو گیا ۔

علامہ ابو شامہ فرماتے ہیں"  کہ جمادی الآخرہ  654 ھ  کی تین تاریخ اور بدھ کی رات تھی، جب مدینہ منو رہ میں ایک ہولناک گونج سنائی دی، اس کے بعد زلزلہ آیا، اس نے زمین ، دیواروں ، چھتوں ، لکڑیوں اور دروازوں تک کو لرزا دیا۔ یہ سلسلہ ماہ مذکورہ میں بدھ کی رات سے شروع ہو کر جمعتہ المبا رک کے دن تک جاری رہا، پھر اس کے بعد ایک عظیم آگ مدینہ کے مقام حرہ میں ، جو بنوقریظہ کے قریب تھا، ظاہر ہوئی ۔ یہ آگ ہمیں مدینہ میں اپنے گھروں میں بیٹھے نظر آرہی تھی۔ ہمیں یوں محسوس ہوا کہ یہ ہمارے قریب ہی موجود ہے۔ مدینہ کی وادیاں اس آگ سے بھر گئیں۔ آگ ان میں وادی شظا کی جانب یوں چل رہی تھی جس طرح پانی بہتا ہے۔ یہ آگ بلند و بالا عمارات کی طرح بڑی بڑی چنگاریاں پھینک رہی تھی۔"

مزید آرٹیکل پڑھنے کے لئے ویب سائیٹ وزٹ کریں

 

  


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

براہ کرم اپنی رائے ضرور دیں: اگر آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگے تو اپنے دوستوں میں شئیر کریں۔

Post Top Ad

مینیو