ٹاپ 10 لِسننگ ٹپس
محترم قارئین کرام! دور
حاضر میں نوجوان نسل کو انگریزی زبان بولنے کے لئے بہت تکالیف کا
سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اچھی جاب حاصل نہیں کر پاتا، انٹر ویو نہیں
دے سکتا، عام دوستوں سے بات چیت کرنے سے ہچکچا تا ہے اور ہمیشہ احساس کمتری
کا شکار رہتا ہے۔میں آج آپ کے ساتھ انگریزی سننے کی مہارت کو بہتر بنانے کے 10
طریقوں کو شئیر کر رہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ اس سے استفادہ
حاصل کر سکیں گے۔ یاد رکھیں کہ جتنا آپ زیادہ سنتے ہیں اس قدر آپ کے سننے کی
مہارت میں زیادہ نکھار آتا چلاجاتا ہے۔ کم سننے اور توجہ سے نا سننے میں ہمیشہ
مشکل محسوس ہوتی ہے۔ ممکنہ طور پر کہ ہم زیادہ پریکٹس نہیں کر رہے
ہوتے جس کی وجہ سے ہم درست طریقے سے بول نہیں پاتے۔
٭
ٹپ نمبر 1 کم سے کم ایک گھنٹہ انگریزی سنیں
میرا مشورہ ہے کہ آپ ہر دن کم سے کم
ایک گھنٹہ انگریزی سنیں۔ ایک مخصوص وقت ، شاید ایک گھنٹہ صبح یا شام اور اس وقت کے
دوران ، صرف انگریزی ہی سنیں۔ ایسا کرنے کا ایک عمدہ طریقہ یہ ہے کہ خبریں
دیکھیں۔ ٹی وی خبروں کا ایک اچھا ذریعہ ہے ، آپ یہاں انگریزی کی بہت سی خبریں دیکھ
اور سن سکتے ہیں۔ بڑے نیوز نیٹ ورکس جیسے بی بی سی ، سی این این وغیرہ میں
یوٹیوب چینلز موجود ہیں جہاں وہ شارٹ نیوز کی ویڈیو پیش کرتے ہیں جو مثالی ہیں۔
٭
ٹپ نمبر 2 موبائل ریکارڈنگ ایپس
آپ کسی بھی کتاب، میگزین،
سٹوری کو اپنی ہی آواز میں ریکارڈ کر کے ناصرف بار بار سن سکتے ہیں
بلکہ اپنے تلفظ کی ادائیگی کو بھی بہتر کر سکتے ہیں۔ یہ مشق روزانہ کی بنیاد
پر صرف ایک گھنٹہ صبح یا شام جو بھی مناسب یا موزوںوقت میسر ہو سکے۔آج کل
بہت سے ایپلیکیشنز موجود ہیں اور ہم ان کا روزانہ استعمال بھی کر رہے ہوتے
ہیں۔لیکن کبھی ہم نے انگریزی سیکھنے کے لئے استعمال نہیں کیا ہو گا۔یہ ٹپ بہت
کارگر ہے اگر اس کا درست طریقہ سے استعمال کیا جائے۔
٭
ٹپ نمبر 3 ریڈیو سننا
ریڈیو سننے کے لئے بہت
اچھا ہے کیونکہ جب آپ کسی دوسرے کام کاج میں مصروف ہوتے ہیں تو یہ سن سکتے
ہیں۔ جب آپ گاڑی چلا رہے ہو تو سن سکتے ہو ،جب آپ گھر کی صفائی کر رہے ہو۔ آپ اپنے
کمپیوٹر پر یا اپنے اسمارٹ فون پر بھی ریڈیو سن سکتے ہیں۔ ریڈیو پر بہت سارے
الگ الگ پروگراموں کے ذریعے مختلف موضوعات پر بحث کی جاتی ہے جس سے سننے کی
مہارت بہتر ہوتی ہے۔ آپ گرائمر ، الفاظ ، تلفظ ادائیگی کے بارے میں
بھی سیکھ سکتے ہیں۔
٭
ٹپ نمبر 4 آن لائن/آف لائن ریسورسز کا استعمال
آج کل بہت سارے
ریسورسز موجود ہیں جس سے سننے کی مہارت کو بہتر بنا یا جا سکتا ہے ان میں
کافی ساری ایپلیکیشنز ہیں جو آن لائن ہیں
مثلا کسی بھی یونیورسٹی کی ڈیجٹیل لائبریری یا اس کا ریڈیو چینل، آن
لائن گروپس جوائن کر سکتے ہیں، آن لائن چیٹ ایپس جوائن کر سکتے ہیں، ویڈیو
کالنگ، کانفرنس کالز، زوم ایپ کے ذریعے کسی بھی فرینڈ کے ساتھ چیٹ کر سکتے ہیں،
لائیو تقاریر، میوزک وغیرہ سن سکتے ہیں، اسی طرح آف لائن ریسورسز میں پروگرام کی
سی ڈیز یا ڈ ی وی ڈیز مارکیٹ میں موجود ہیں ان سے بھی استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
٭
ٹپ نمبر 5 موویز/ میوزک/ یوٹیوب ویڈیوز
ایک تحقیقی رپورٹ
کے مطابق انسان اپنی آنکھوں کا استعمال 70 فیصد کر کے بہت کچھ دیکھتا ہے جب
کہ سننے کی مہارت کو اتنی توجہ نہیں دیتا۔ اگر اپنے آ پ کو کسی کام کے کرنے
پر آمادہ کر لیں تو کام زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔موویز اور میوزک، ڈرامہ، سٹیج
شوز وغیرہ توجہ طلب ہیں جتنا آپ غور سے سنیں گے اتنی ہی سماعت بہتر ہوتی چلی
جائے گی، اور سننے کی حس کے ساتھ ساتھ سمجھنے کی صلاحیت بھی بہتر ہو جائے گی۔آپ
موویز کی سٹوری اپنے فرینڈ کے ساتھ شئیر کر سکتے ہیں جو واقعہ آپ نے اپنی آنکھوں
سے دیکھا ہوتا ہے وہی آپ اپنے الفاظ میں بتا سکتے ہیں جس سے گفتگو کے موضوعات زیر
بحث لائے جا سکتے ہیں۔
٭
ٹپ نمبر 6 انٹر ویو کنڈکٹ کرنا
آپ اس ٹپ کے
ذریعے مکالمہ یا انٹرویو کنڈکٹ کر سکتی ہیں جس سے گروپ یا جوڑوں میں
کسی موضوع کو زیر بحث لایا جا سکتا ہے اور اس طرح تکرار پیدا ہونے کی
وجہ سے سنتے اور جواب دیتے چلے جاتے ہیں۔انٹرویوسنگل بھی ہو سکتا ہے اور پینل میں
بھی لیا جاسکتا ہے۔
٭
ٹپ نمبر 7 آڈیو ٹیکسٹ بکس
آن لائن ریسورسز میں آڈیو
ٹیکسٹ بکس / ڈرامہ/ کہانی/ناول سٹوری موجود ہیں، ہم ان کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
اور اس کو صرف سننا ہے۔ ریڈ نہیں کرنا، صرف سننا ہے، جیسے ہی ختم ہوپھر سے سننا
شروع کریں پہلے سے بھی زیادہ توجہ کے ساتھ بالکل ویسے جیسے پہلی بار کوئی نعت، گانا،
ڈائیلاگ سننے سے یاد نہیں ہوتا اسی طرح آپ کو پہلے سننا ہے ، پھر سننا
ہے ، پھر زیادہ توجہ کے ساتھ سننا ہے۔ جس چیز کوآپ توجہ کے ساتھ سنتے ہیں
وہی آپ کے ذہن میں بار بار دہرائی کرتی رہتی ہے، جس سے سننے کی مہارت زیادہ اچھی
ہوتی ہے۔
٭
ٹپ نمبر 8 شرمانا اور ہچکچانا چھوڑیں
دوستو! کسی بھی کام
کے لئے پوری توجہ اور فوکس ہونا بہت ضروری ہے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میرے اس
کو کام سر انجام دینے کے لئے لوگ کیا کہیں گے وہ آوازیں کسنا شروع کر دیں
گے، مجھ پر ہنسنا شروع کریں گے تو یہ صرف آپ کا وہم ہے اورآپ کی کمزور سوچ ہے۔ کسی
بھی مہارت کو سیکھنے کے لئے پوری لگن کی ضرورت ہوتی ہے ان سوچو کو اپنے اندر سے
نکالیں اور پوری ہمت کے ساتھ آگے بڑھیں۔
٭
ٹپ نمبر 9 بولنے والے کو اپنی بات مکمل
کرنے دیں
اکثر دیکھا جاتا ہے کہ
بولنے والا اپنی بات پوری ہی نہیں کر پاتا ، سننے والا پہلے ہی جواب دے دیتا ہے
یوں سننے والا آدھی بات سمجھتا ہے اور مفہوم غلط بیان کرتا ہے جس کی وجہ سے تکرار
بڑھتی ہے اور جھگڑے تک نوبت چلی جاتی ہے۔ سننے والے کو چاہیے کہ جب بھی گفتگو کرے
تو ہمیشہ دوسروں کی بات کو مکمل توجہ سے سنے اور پھر باری آنے پر ہی جواب
دے۔اس طرح دونوں فریقین کے درمیان ہونے والی بات چیت بہت مثبت انداز میں
اختتام پذیر ہوگی۔
٭
ٹپ نمبر 10 شورشرابے کی جگہ سے دور رہیں
سننے کی مہارت کو
بہتر بنانے کے لئے ایسی جگہ کا انتخاب کریں کہ اس ایکٹویٹی کو سر انجام دیتے
وقت کوئی آپ کو ڈسٹرب نہ کرے۔ اوپر دئیے گئے کسی بھی میتھڈ کو استعمال کر کے
آپ اپنی سننے کی مہارت کو بہتر کر سکتے ہیں۔اور جو بھی سنیں پوری توجہ کے ساتھ
سنیں اور بار بار اپنے ذہن میں دہرائیں تاکہ وہ ساتھ ساتھ ذہن نشین ہوتی
جائے اور بولتے وقت جھجک نہ ہو۔
Informative
جواب دیںحذف کریںNice tips
جواب دیںحذف کریں