google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اہل عرب کو ہلاک کردینے والا فتنہ کیسا ہوگا؟ - Bloglovers

تازہ ترین پوسٹ

Post Top Ad

ہفتہ، 30 دسمبر، 2023

اہل عرب کو ہلاک کردینے والا فتنہ کیسا ہوگا؟

اہل عرب کو ہلاک کردینے والا فتنہ کیسا ہوگا؟

 

دوستو! کافی عرصہ پہلے میں نے ایک آرٹیکل " عربو ں کے لئے ہلاکت ہے ایسا آپ ﷺ نے کیوں کہا؟"لکھاتھاپھر اس کے بعد "قرب قیامت عیسائی زیادہ اور عرب کم کیوں ہوجائیں گے" کے نام سے تفصیلا ذکرکیا کہ ایسا اہل عرب کے لئے کیوں کہا گیا ہے۔ آج اسی آرٹیکل سے ملتا جلتا ایک اور بیان تفصیلا ملاحظہ فرمائیں۔

اللہ  رب العزت کے سوا کوئی شخص نہیں جانتا کہ قیامت کب واقع ہوگی؟ لیکن وہ کب آئے گی؟ کس دن آئے گی ہمارے ایمان کا  اہم حصہ ہے، آپ ﷺ نے انسانیت کی بھلائی کے لئے ہر وہ چھوٹی سے چھوٹی بات بیان فرمائی ہے ۔

جن علامات قیامت کی خبر آپ ﷺ نے بنی نوع انسان کو دی ہے ان میں سے ایک علامت ایسا عظیم فتنہ کا جنم لینا بھی ہے جس کی لپیٹ میں تمام اہل عرب آجائیں گے اور کثیر تعداد میں ہلاک و برباد ہو جائیں گے۔



ایک فرمان کے مطابق آپ ﷺ نے فرمایا " ایک ایسا فتنہ ظاہر ہو گا جو سب عربوں کو لپیٹ میں لے لے گا۔ اس میں قتل ہونے والے جہنم میں جائیں گے۔ اس فتنے میں زبان کی کاٹ تلوار سے زیادہ ہوگی۔"

اس روایت کے مطابق فتنے میں ہونے والے مقتول جہنم کی آگ کا ایندھن ہوں گے۔ کیونکہ یہ لوگ رب العزت کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی بجائے شیطان کی اتباع اور خواہش نفس کی پیروی کرتے ہوئے دنیا کی خاطر لڑیں گے۔ اس لئے اس لڑائی کے سبب وہ عذاب جہنم کے مستحق بن جائیں گے۔

یوں تو وہ مسلمان کی حیثیت سے ہی مریں گےلیکن انھیں جہنم کی سزادی جائےگی لیکن یہ ہمیشہ ہمیشہ دوزخ میں نہیں رہیں گے۔واللہ اعلم یہ لوگ کتنا عرصہ دوزخ میں رہیں گے ایسے لوگ شدید وعید کاہدف ہوں گے کیونکہ اس لڑائی سے ان کا مقصود دین کی سربلندی ، کسی مظلوم کا دفاع یا کسی مستحق کی مدد نہ ہوگا بلکہ محض سرکشی، بغاوت، عداوت ، باہمی اختلافات  اور مال ومتاع کی حرص و ہوس ان کے پیش نظر ہوگی۔

ایک اور اشارہ جو اس حدیث میں دیا گیا ہے وہ زبان کی تاثیر ، یعنی طعن و تشنیع اور اس کی طرف سے لڑائی پر ترغیب تلوار کی کاٹ سے کہیں زیادہ ہوگی۔ ایک اور مقام پر کچھ یوں الفاظ سے ذکر کیا گیا  ہے کہ زبان کی طلاقت اور درازی اس وقت تلوار سے زیادہ اثر رکھتی ہو گی۔

ایسی مثالیں تو ہم اپنی روز مرہ زندگی میں دیکھ رہے ہیں۔ ہر دن کچھ نا کچھ سننے اور دیکھنے کو مل رہا ہے جیسا کہ بدزبانی ، طعنہ زنی ، دست درازی، فحش گفتگو، زنا کاری، چوری، ڈاکہ زنی،  وغیرہ  نوبت قتل و غارت،جھوٹی شان وشوکت کو برقرار رکھنے اور زبان کا استعمال کرنے سے رشتے  ناطے کھوکھلے ہوتے چلے جارہے ہیں ۔

اپنے اپنوں سے دور اجنبیوں اور بیگانوں کی سی زندگی گزار رہے ہیں ۔ معاشرے میں بیگاڑ آئے دن دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اہل عرب ایک دوسرے کو نیچا دکھانے  میں مصروف عمل ہیں وہ چاہے اونچی عمارتوں کی تعمیرات ہو، یا پھر دنیا جہاں کی زیبائش و آرائش کی اشیا ء ہوں، یا شیطان کو راضی کرنے کے لئے دھوکہ دہی کا سامان اکٹھا کرنا ہو،سب ویسا ہی ہوتا دکھائی دے رہا ہے جیسا کہ پیشن گوئی فرمائی گئی۔

اللہ رب العزت اس فتنہ سے ہم سب کو محفوظ رکھے۔۔۔ آمین

 

 

  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

براہ کرم اپنی رائے ضرور دیں: اگر آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگے تو اپنے دوستوں میں شئیر کریں۔

Post Top Ad

مینیو