google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 قرب قیامت عرب میں ایک صالح شخص ظاہر ہوگا جس کی لوگ اطاعت کریں گے۔ - Bloglovers

تازہ ترین پوسٹ

Post Top Ad

پیر، 3 جون، 2024

قرب قیامت عرب میں ایک صالح شخص ظاہر ہوگا جس کی لوگ اطاعت کریں گے۔

قرب قیامت عرب میں ایک صالح شخص ظاہر ہوگا جس کی لوگ اطاعت کریں گے۔

دوستو! امت مسلمہ کے حالات تو ہم سب کے سامنے ہیں ۔ جس قدر ذلت و رسوائی کے سامنا یہ قوم کر رہی ہے دنیا کی کوئی قوم  نہیں کر رہی  ۔ آپ کو شاید تاریخ کی وہ بات یاد ہو جس میں سلطان صلاح الدین ایوبی کے سامنے ایک یہودی سربراہ کو لایا گیا اور اس نے ایک ایسی بات کہی جو آج ہم اپنی کھلی آنکھوں سے پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔اس یہودی سربراہ نے سلطان کے سامنے یہ کہا تھا کہ ہم آپ کی عورتوں کو اس لائق ہی نہیں چھوڑیں گے کہ کل وہ کوئی سلطان صلاح الدین ایوبی پیدا کر سکیں۔



یہودی کی اس بات کو سامنے رکھ کر ذرہ نہیں!  پورا اپنے معاشرے کاجائزہ لیں ، ہماری یونیورسٹیوں، کالجز، سکولز کا ماحول،  تعلیم کے نام پر ناچنے والی ہماری بہنیں،بیٹیاں، سوشل میڈیا پر بے حیائی  اور فحاشی کا عروج پر ہونا، بددیانتی ، بدعنوانی کا بول بالا ہونا کیا یہ وہی مسلمان ہے جس کے بارے میں اقبال نے کہا تھا۔

وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود
یہ مسلماں ہیں! جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود

تعلیمات یہ کہتی ہیں کہ قیامت کا دن نفسا نفسی کا عالم ہو گا، کوئی بھی شخص کسی کا خیر خواہ نہیں ہوگا۔ یہ حال ہم نے فلسطین اور کشمیر میں ہوتے ہوئے دیکھا اور ابھی تک دیکھ رہےہیں  لوگ مد د کے لئے پکارتے رہے اور ہم بے حس ہو کر خاموشی اختیار کئے رہے، وہ پانی کے لئے بلکتے رہے اور ہم اچھے مہمان نوازوں کی طرح ان کو زم زم پیش کرتے رہے۔وہ ہمارے گھروں تک پہنچ کر عزتیں تار تار کرتے رہے اور ہم آنکھوں پر پٹی باندھ کر لاعلمی کا ڈھونگ کرتے رہے۔

حال ہی میں دبئی میں آنے والی بارشوں سے اہل عرب کے لئے ایک  خصوصی پیغام بھی تھا کہ اگر اللہ کی بنائی ہوئی حدووں کو پامال کرو گے تو تمھارے ساتھ کیا ہوگا ۔ یہ  تو غالبا وہ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوگا میں حیران ہوں کہ جگہ جگہ  فرمایا گیا کہ اہل عرب کے لئے ہلاکت ہے ، عربوں کے لئے ہلاکت ہے اس کے باوجود وہ لوگ وہ کام کرنے پر بضد ہو رہے ہیں  کہ جن سے اللہ رب العزت کی شدید ترین ناراضگی ہوگی۔یا تو یہ سب کچھ جان کر انجان بن رہے ہیں یا پھر یا لوگ سچ جاننا ہی نہیں چاہتے، یا  یہ لوگ بھی پچھلی امتوں کی طرح ہر بات کو قصے اور کہانیاں شمار کرنے لگے ہیں۔

آپ ﷺ نے اہل عرب کی ہلاکت کے لئے کئی نشانیاں بتائی  جیسے کہ:

 

ایک روایت کے مطابق آپ ﷺ نے فرمایا "جس قوم میں اللہ کی نافرمانی کے کام ہوں اور وہ انہیں روکنے پر قادر ہوں مگر منع نہ کرتے ہوں تو قریب ہوتا  ہے کہ اللہ اس کے سبب ان سب کو اپنے عذاب کی لپیٹ میں لے لے

شاید اہل عرب کو اللہ ایک اور موقع دینا چاہتے ہوں اور ان کی اصلاح کے لئے آخری زمانے میں بنوقحطان میں سے ایک شخص کو ظاہر کریں گے (بنو قحطان عرب کا ایک مشہور قبیلہ ہے)  اس شخص کی قیادت پر تمام لوگ بیعیت کریں گے یا اس کی بات سے متفق ہو نگے۔ شاید یہ اس وقت ہوگا جب زمانہ تبدیل ہو جائے گا اور ہر طرف شر ہی شر پھیل چکا ہوگا۔گمراہی کے اندھیرے ہرطرف امڈ چکے ہونگے، جیسے کہ ایک روایت میں ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا " قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی۔جب تک قبیلہ قحطان سے ایک شخص ظاہر نہ ہو جائے جو لوگوں کو اپنی لاٹھی سے ہانکے گا۔"

لاٹھی سے ہانکنے کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہوگا کہ وہ ان پر ڈنڈے برسائے گا بلکہ یہ ایک عربی محاورہ ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ لوگ اس کے اشارے پر چلیں گے اور صراط مستقیم پر رہیں گے۔ اس خبر میں یہ اشارہ بھی واضح ہے کہ اس حکمران کی لوگوں پر مکمل گرفت ہو گی اور اس طرف بھی اشارہ جاتا ہے کہ اس کی طبیعیت میں کسی حد تک خشکی اور سختی بھی ہوگی۔

حضرت عبداللہ بن عباس کہتے ہیں کہ "یہ شخص نیک اور صالح ہو گا "۔ اس شخص کا قحطان سے ہونا یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ وہ شخص آزاد ہوگا ۔

یہاں یہ میں واضح کردوں کہ یہ شخص کوئی اور ہوگا جو بنوقحطان سے آئے گا، اور دوسرا شخص جس کا ذکر ایک روایت میں آیا ہے اس کا نام جہجاہ ہوگا اور یہ شخص ایک آزاد کردہ غلاموں میں سے ہوگا۔  یوں تو اہل عرب کی راہنمائی کے لئے کئی لوگ ظاہر ہونگےجا کا لوگوں میں بہت اثر ورسوخ    اور چرچا ہوگا۔ آپ ﷺ نے ان میں سے بعض کے نام اور بعض کے اوصاف بھی بتلائے ہیں۔ آپ ﷺ نے پیشین گوئی فرمائی کہ ایسے افراد میں سے ایک کا نام جہجاہ ہوگا۔ جیسےکہ ارشاد فرمایا

"دن رات کا سلسلہ موقوف نہ ہوگا جب تک ایک آزاد کردہ غلام کے ہاتھ میں اقتدار نہ آجائے جس کا نام جہجاہ ہوگا"۔

ایک جگہ اس کا نام  "جہجل " بھی مذکور ہے۔ اہل علم فرماتے ہیں "جہجاہ " کے معنی اصل میں "صیاح" یعنی زور سے پکارنے والے کے ہیں۔

اللہ رب العزت سے استدعا ہے کہ جب تک زندہ رکھے ایمان کی حالت میں زندہ رکھے اور گمراہیوں اور کوتاہیوں سے محفوظ فرمائے۔۔۔آمین 

1 تبصرہ:

براہ کرم اپنی رائے ضرور دیں: اگر آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگے تو اپنے دوستوں میں شئیر کریں۔

Post Top Ad

مینیو